علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
90. باب: لا يصلي مكتوبة فى يوم مرتين
باب: ایک ہی فرض نماز دن میں دو مرتبہ نہیں ادا کی جائے گی
ترقیم العلمیہ : 1527 ترقیم الرسالہ : -- 1544
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاطِ وَالنَّاسُ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ، فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، النَّاسُ فِي الصَّلاةِ؟ قَالَ: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُصَلَّى صَلاةً مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام سلیمان بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت بلاط میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ اس وقت عصر کی نماز ادا کر رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نماز ادا کر چکا ہوں (اب میں اس لیے لوگوں کے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کر رہا)، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہیں کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1544]
ترقیم العلمیہ: 1527
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1641، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2396، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 859، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 935، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 579، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3713، 3714، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1542، 1543، 1544، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4780»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1544 in Urdu
سليمان بن يسار الهلالي ← عبد الله بن عمر العدوي