سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
15. باب تكرار المساجد
باب کئی مسجدیں بنانا
ترقیم العلمیہ : 1846 ترقیم الرسالہ : -- 1871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ الأَشَجِّ، حَدَّثَهُ" أَنَّهُ كَانَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَةُ مَسَاجِدَ مَعَ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْمَعُ أَهْلُهَا تَأْذِينَ بِلالٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلُّونَ فِي مَسَاجِدِهِمْ، أَقْرَبُهَا مَسْجِدُ بَنِي عَمْرِو بْنِ مَبْذُولٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، وَمَسْجِدُ بَنِي سَاعِدَةَ، وَمَسْجِدُ بَنِي عُبَيْدٍ، وَمَسْجِدُ بَنِي سَلِمَةَ، وَمَسْجِدُ بَنِي رَاتِجٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، وَمَسْجِدُ بَنِي زُرَيْقٍ، وَمَسْجِدُ بَنِي غِفَارَ، وَمَسْجِدُ أَسْلَمَ، وَمَسْجِدُ جُهَيْنَةَ" ، وَيَشُكُّ فِي التَّاسِعِ.
بکیر بن اشج بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد مبارکہ کے ساتھ نو مسجدیں تھیں، اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ان مسجدوں کے آس پاس رہنے والے لوگ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان سنتے تھے، لیکن وہ ان مسجدوں میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے، ان میں سب سے زیادہ قریب مسجد بنو عمرو تھی، جس کا تعلق بنو نجار سے تھا، ایک مسجد بنو صاعدہ تھی، ایک مسجد بنو عبید تھی، ایک مسجد بنو سلمہ تھی، ایک مسجد بنو راتج تھی، جس کا تعلق بنو عبد الاشہل سے تھا، ایک مسجد بنو زریق تھی، ایک مسجد بنو غفار تھی، ایک مسجد اسلم تھی اور ایک مسجد جہینہ تھی، نویں مسجد کے بارے میں راوی کو شک ہے۔ باب: جو شخص کسی دوسرے شخص کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرے، جسے وہ اپنے سامنے قبلہ کی سمت میں دیکھ رہا ہو، اس پر دوبارہ نماز ادا کرنا لازم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1871]
ترقیم العلمیہ: 1846
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1871، وأبو داود فى "المراسيل"، 15»
الحكم على الحديث: مرسل