یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. باب الشهادة على رؤية الهلال
باب چاند دیکھنے کی گواہی
ترقیم العلمیہ : 2176 ترقیم الرسالہ : -- 2202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْمُقْرِئُ ، قَالا: نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَقَدِمَ أَعْرَابِيَّانِ فَشَهِدَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّهِ لأَهَلا الْهِلالَ أَمْسِ عَشِيَّةً، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا" . زَادَ خَلْفٌ: وَأَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلاهُمْ. هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ ثَابِتٌ.
ربعی بن حراش ایک صحابی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: رمضان کے آخری دن کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا، دو دیہاتی آئے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ گواہی دی کہ ان دونوں نے گزشتہ رات چاند دیکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ہدایت کی: ”وہ روزہ توڑ دیں اور عیدالفطر منائیں۔“ خلف نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی تھی: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت کی: لوگ عیدگاہ کی طرف (عید کی نماز کے لیے) آئیں۔“ یہ سند حسن ہے اور ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2202]
ترقیم العلمیہ: 2176
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 435، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2339، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8283، 8284، 8285، 8295، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2194، 2202، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19126، 23538، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 662»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 123) برقم: (2202)»
«قال الدارقطني: هذا إسناد حسن ثابت، سنن الدارقطني: (3 / 123) برقم: (2202)»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2202 in Urdu
ربعي بن حراش العبسي ← اسم مبهم