سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
17. بَابُ قَضَاءِ الصَّوْمِ
روزوں کی قضاء کا باب
ترقیم العلمیہ : 2285 ترقیم الرسالہ : -- 2318
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَامِرٍ الْهَوْزَنِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ ، سُئِلَ عَنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُرَخِّصْ لَكُمْ فِي فِطْرِهِ وَهُوَ لا يُرِيدُ أَنْ يَشُقَّ عَلَيْكُمْ فِي قَضَائِهِ، فَأَحْصِ الْعِدَّةَ، وَاصْنَعْ مَا شِئْتَ" .
ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو سنا، ان سے رمضان کی قضاء کے بارے میں دریافت کیا گیا، انہوں نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ رخصت نہیں دی ہے، تم یہ روزے نہ رکھو اور نہ وہ یہ چاہتا ہے، اس کی قضاء کے حوالے سے تم کو مشقت کا شکار کرے، اس لیے تم گنتی کو شمار کرو اور جیسے چاہو ویسے رکھ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2318]
ترقیم العلمیہ: 2285
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8333، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2318، 2319، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9225»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2318 in Urdu
عبد الله بن لحي الهوزني ← أبو عبيدة بن الجراح