سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
24. باب كفارة من أتى أهله فى رمضان
باب: رمضان میں بیوی سے جماع کرنے والے کا کفارہ
ترقیم العلمیہ : 2364 ترقیم الرسالہ : -- 2398
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَفٍ ، ثنا أَبُو ثَوْرٍ ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَهُ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ وَأَهْلَكْتُ، قَالَ:" مَا أَهْلَكَكَ؟"، قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي رَمَضَانَ، قَالَ:" تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: لا أَقْدِرُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا"، قَالَ: أَعْلَى أَحْوَجَ مِنَّا؟ قَالَ:" فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ" . تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو ثَوْرٍ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، بِقَوْلِهِ: وَأَهْلَكْتُ. وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”میں ہلاک ہو گیا۔“ (شاید یہ الفاظ ہیں) ”میں نے (خود کو) ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا؟“ (شاید یہ الفاظ ہیں) وہ بولا: ”میں نے رمضان میں روزے کے دوران اپنی بیوی سے صحبت کر لی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی غلام ہے، جسے تم آزاد کر سکو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو۔“ اس نے عرض کی: ”یہ میں نہیں کر سکتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی بھی قدرت نہیں رکھتا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کی ایک بوری لائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”میں اپنے سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو (یعنی مجھے سب سے زیادہ ان کی ضرورت ہے)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2398]
ترقیم العلمیہ: 2364
تخریج الحدیث: «عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1936، 1937، 2600، 5368، 6087، 6164، 6709، 6710، 6711، 6821، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1111، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: برقم: 261، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2390، 2392، بدون ترقيم، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 724، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1757، 1758، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2303، 2304، 2305، 2308، 2397، 2398، 2399، 2400، 2401، 2402»
الحكم على الحديث: عند الشواهد الحديث صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2398 in Urdu
حميد بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي