سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
10. مَا جَاءَ فِي الْهَدْيِ
باب: ہدی کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2493 ترقیم الرسالہ : -- 2526
نا الْقَاضِي بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَاقَتْ بَدَنَتَيْنِ فَضَلَتَا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ مَكَانَهُمَا، قَالَ: فَنَحَرَتْهُمَا، ثُمَّ وَجَدَتِ الْبَدَنَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا، وَقَالَتْ:" هَكَذَا السُّنَّةُ فِي الْبُدْنِ" .
قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں بیان کرتے ہیں: وہ قربانی کے دو جانور ساتھ لے کر (حج کے لیے) آئی تھیں، وہ دونوں گم ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی جگہ دو مزید جانور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھجوائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کو ذبح کروا دیا، اس کے بعد ان کے پہلے والے جانور بھی مل گئے، تو سیدہ عائشہ نے انہیں بھی ذبح کروا دیا اور یہ بتایا: قربانی کے جانوروں کے بارے میں سنت یہی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2526]
ترقیم العلمیہ: 2493
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2925، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19263، 19264، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2526»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2526 in Urdu
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق