سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
30. باب جامع فى الحج
باب: حج سے متعلق جامع احکام
ترقیم العلمیہ : 2756 ترقیم الرسالہ : -- 2793
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، نا أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" أَرْبَعَةٌ لا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُقَيْدٍ، وَمِقْيَسٌ، وَهِلالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ". فَأَمَّا الْحُوَيْرِثُ فَقَتْلُهُ عَلِيًّا، وَأَمَّا مِقْيَسٌ فَقَتْلُهُ ابْنَ عَمٍّ لَهُ لَحَا، وَأَمَّا هِلالُ بْنُ خَطَلٍ فَقَتْلُهُ الزُّبَيْرَ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ فَاسْتَأْمَنَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَكَانَ أَخَاهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمِقْيَسٍ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا وَأَفْلَتَتِ الأُخْرَى، فَأَسْلَمَتْ .
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”چار لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں، حل، اور حرم، کسی بھی جگہ پر امان نہیں دوں گا: حویرث بن نقید، مقیس، ہلال بن خطل اور عبداللہ بن ابوسرح۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) حویرث کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، مقیس کو اس کے چچا زاد، لحا، نے قتل کر دیا، ہلال بن خطل کو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، جہاں تک عبداللہ بن سرح کا تعلق ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے امان مانگ لی، وہ ان کا رضاعی بھائی تھا، اس طرح مقیس کی دو کنیزیں تھیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں کی جانے والی شاعری گایا کرتی تھیں، ان دونوں میں سے ایک قتل ہو گئی اور دوسری بچ گئی، اس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2793]
ترقیم العلمیہ: 2756
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2684، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18347، 18850، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2793، 4347، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5529»
الرواة الحديث:
عمرو بن عثمان القرشي ← صرم بن يربوع المخزومي