🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
باب بلاعنوان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2774 ترقیم الرسالہ : -- 2811
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: قَالَ سَالِمٌ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ :" كُنَّا إِذَا تَبَايَعْنَا كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقِ الْمُتَبَايِعَانِ، قَالَ: فَتَبَايَعْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ، فَبِعْتُهُ مَا لِي بِالْوَادِي بِمَالٍ لَهُ بِخَيْبَرَ، قَالَ فَلَمَّا بِعْتُهُ طَفِقْتُ أَنْكُصُ الْقَهْقَرَى خَشْيَةَ أَنْ يُرَادَّنِي عُثْمَانُ الْبَيْعَ قَبْلَ أَنْ أُفَارِقَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ہم آپس میں کوئی سودا کیا کرتے تھے، تو دونوں فریقوں سے ہر ایک کو اختیار ہوتا تھا، جب تک سودا کرنے والے دونوں فریق ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے اور سیدنا عثمان نے ایک سودا کیا، میں نے اپنی زمین، جو وادی میں موجود تھی، وہ ان کی زمین، جو خیبر میں موجود تھی، فروخت کر دی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب میں نے انہیں وہ فروخت کر دی، تو اس کے بعد میں الٹے قدم تیزی سے واپس ہوا، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں میرے ان سے جدا ہونے سے پہلے سیدنا عثمان اس سودے کو ختم نہ کر دیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2811]
ترقیم العلمیہ: 2774
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2107، 2109، 2111، 2112، 2113، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1531،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1279، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2186، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4479، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3454، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1245، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2181،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2806، 2807، 2808، 2811، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 400، 4570، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 669، 670»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عبد الله بن عمر العدوي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥يونس بن عبيد العبدي، أبو عبد الله، أبو عبيد
Newيونس بن عبيد العبدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل ورع
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← يونس بن عبيد العبدي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥يحيى بن بكير القرشي، أبو زكريا
Newيحيى بن بكير القرشي ← الليث بن سعد الفهمي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 2811 in Urdu