سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب
باب بلاعنوان
ترقیم العلمیہ : 2792 ترقیم الرسالہ : -- 2829
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" ابْتَعْتُ زَيْتًا بِالسُّوقِ فَقَامَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَأَرْبَحَنِي حَتَّى رَضِيتُ، قَالَ: فَلَمَّا أَخَذْتُ بِيَدِهِ لأَضْرِبَ عَلَيْهَا أَخَذَنِي بِذِرَاعِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي فَأَمْسَكَ يَدَيَّ، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ: لا تَبِعْهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى بَيْتِكَ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ذَلِكَ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بازار میں زیتون کا تیل خریدا، ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھے زیادہ منافع دینے کا کہا، اتنا جس سے میں راضی ہو گیا، جب میں نے سودا کرنے کے لیے اس کے ہاتھ کو تھامنا چاہا، تو ایک شخص نے پیچھے سے میرے بازو کو پکڑ لیا اور ہاتھ تھام لیا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا زید بن حارث رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے فروخت مت کرو، جب تک تم اسے اپنے گھر نہیں لے جاتے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کرنے سے منع کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2829]
ترقیم العلمیہ: 2792
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4984، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2284، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3499، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10804، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2829، 2830، 2831، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22071»
الرواة الحديث:
عبد الله بن عمر العدوي ← زيد بن ثابت الأنصاري