🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب تثليث المسح
باب: تین مرتبہ مسح کرنے کی دلیل
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 300 ترقیم الرسالہ : -- 305
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا شُعَيْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، بِمَكَّةَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، ثنا ابْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ، وَالْمَقَاعِدُ بِالْمَدِينَةِ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ عِنْدَ الْمَسْجِدِ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا، وَاسْتَنْثَرَ ثَلاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاثًا، وَسَلَّمَ عَلَيْهِ رَجُلٌ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى فَرَغَ، فَلَمَّا فَرَغَ كَلَّمَهُ مُعْتَذِرًا إِلَيْهِ، وَقَالَ: لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنَّنِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا وَلَمْ يَتَكَلَّمْ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْوُضُوئَيْنِ" .
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے مقاعد (کھلی جگہ) میں وضو کیا، مدینہ منورہ میں مقاعد (کھلی جگہ) وہ ہے جہاں مسجد کے قریب نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پہلے اپنے دونوں ہاتھ تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ کلی کی، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے۔ ایک شخص نے انہیں سلام کیا، وہ ابھی وضو کر رہے تھے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ وہ وضو کر کے فارغ ہوگئے، فارغ ہوئے تو اس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا: میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’جو شخص اس طرح وضو کرے اور وضو کے دوران کوئی کلام نہ کرے اور یہ (وضو کے بعد) پڑھے: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور خاص رسول ہیں تو اس شخص کے دو مرتبہ وضو کرنے کے درمیان کیے جانے والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 305]
ترقیم العلمیہ: 300
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 305، 307، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 87»
«قال ابن حجر: وابن البيلماني ضعيف جدا وأبوه ضعيف أيضا، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 144/1»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمروصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن أبي زيد البيلماني
Newعبد الرحمن بن أبي زيد البيلماني ← عثمان بن عفان
ضعيف الحديث
👤←👥محمد بن عبد الرحمن النحوي
Newمحمد بن عبد الرحمن النحوي ← عبد الرحمن بن أبي زيد البيلماني
منكر الحديث
👤←👥صالح بن عبد الجبار الحضرمي، أبو عبد الرحمن
Newصالح بن عبد الجبار الحضرمي ← محمد بن عبد الرحمن النحوي
ضعيف الحديث
👤←👥الربيع بن سليمان الحضرمي
Newالربيع بن سليمان الحضرمي ← صالح بن عبد الجبار الحضرمي
مجهول الحال
👤←👥شعيب بن محمد الحضرمي، أبو محمد
Newشعيب بن محمد الحضرمي ← الربيع بن سليمان الحضرمي
مجهول الحال
👤←👥الحسين بن إسماعيل المحاملي، أبو عبد الله
Newالحسين بن إسماعيل المحاملي ← شعيب بن محمد الحضرمي
ثقة