🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب الجعالة
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3042 ترقیم الرسالہ : -- 3075
ثنا أَبُو طَالِبٍ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ ، نَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِيُّ ، نَا الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا جَلَبَ وَلا جَنَبَ وَلا اعْتِرَاضَ، وَلا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تُصَرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ، فَمَنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ إِذَا حَلَبَهَا بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ سَخِطَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ" ، تَابَعَهُ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْمُصَرَّاةِ. حَدَّثَ عَنْهُ دَاوُدُ بْنُ عِيسَى وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ أَبُو شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَالَ شُعْبَةُ: عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جلب، جنب، اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ہے، شہری شخص دیہاتی کے لیے کوئی سودا نہ کرے، اونٹنی یا بکری کا تصریہ نہ کیا جائے، جو شخص تصریہ والے جانور کو خرید لے اور اس کا دودھ دوہ لے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے، تو اسے واپس کر دے اور ساتھ میں کھجور کا ایک صاع دے۔ عاصم بن عبیداللہ نے سالم کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مصراة کے بارے میں اسے نقل کرنے میں متابعت کی ہے، ان کے حوالے سے داؤد بن عیسیٰ نے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ حسن بن عمارہ نے حکم کے حوالے سے ابن ابی لیلیٰ کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ ابوشیبہ نامی راوی نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ شعبہ نامی راوی نے اسے ایک صحابی کے حوالے سے (جن کا نام مذکور نہیں ہے) روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3075]
ترقیم العلمیہ: 3042
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3075، 4832، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3398، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 1896، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمرو بن عوف المزني، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الله بن عمرو المزني، أبو كثير
Newعبد الله بن عمرو المزني ← عمرو بن عوف المزني
مقبول
👤←👥كثير بن عبد الله المزني
Newكثير بن عبد الله المزني ← عبد الله بن عمرو المزني
متروك الحديث
👤←👥إسحاق بن إبراهيم الحنيني، أبو يعقوب
Newإسحاق بن إبراهيم الحنيني ← كثير بن عبد الله المزني
ضعيف الحديث
👤←👥علي بن زيد الفرضي، أبو الحسن
Newعلي بن زيد الفرضي ← إسحاق بن إبراهيم الحنيني
صدوق حسن الحديث
👤←👥علي بن محمد الضرير، أبو طالب
Newعلي بن محمد الضرير ← علي بن زيد الفرضي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3075 in Urdu