🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3077 ترقیم الرسالہ : -- 3114
نَا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ ، نَا الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَقِدْنِي، فَأَقَادَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَرَجْتُ، قَالَ: قَدْ نَهَيْتُكِ فَعَصَيْتَنِي، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ عَرَجُكَ"، ثُمَّ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُقْتَصَّ مِنْ جُرْحٍ حَتَّى يَبْرَأَ صَاحِبُهُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں تیر مارا، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے قصاص دلوائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ۔ پھر (ٹھیک ہونے کے بعد) وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ مجھے قصاص دلوائیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا، پھر وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں (تو آپ دوسرے فریق کو بھی زیادہ سزا دلوائیں)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں منع کیا تھا، تم نے میری بات نہیں مانی، اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے، تمہارا لنگڑا ہونا ضائع گیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ زخمی کے ٹھیک ہونے سے پہلے اس کا قصاص لیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3114]
ترقیم العلمیہ: 3077
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16217، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3114، 3121، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7155»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥شعيب بن محمد السهمي
Newشعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن شعيب القرشي، أبو إبراهيم، أبو عبد الله
Newعمرو بن شعيب القرشي ← شعيب بن محمد السهمي
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عمرو بن شعيب القرشي
ثقة
👤←👥محمد بن حمران القيسي، أبو عبد الله
Newمحمد بن حمران القيسي ← ابن جريج المكي
مقبول
👤←👥عبيد الله بن عمر الجشمي، أبو سعيد
Newعبيد الله بن عمر الجشمي ← محمد بن حمران القيسي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن عبد الجبار السلمي، أبو أحمد
Newمحمد بن عبد الجبار السلمي ← عبيد الله بن عمر الجشمي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن أحمد الذهلي، أبو الطيب، أبو الطاهر
Newمحمد بن أحمد الذهلي ← محمد بن عبد الجبار السلمي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3114 in Urdu