علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3104 ترقیم الرسالہ : -- 3142
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: عِنْدَ أَبِي كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْعُقُولِ، جَاءَ بِهِ الْوَحْيُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَقْلٍ أَوْ صَدَقَةٍ فَإِنَّمَا جَاءَ بِهِ الْوَحْيُ فَفِي ذَلِكَ الْكِتَابِ، وَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَتْلُ الْعَمِيَّةِ دِيَتُهُ دِيَةُ الْخَطَأِ، الْحَجَرُ، وَالْعَصَا، وَالسَّوْطُ مَا لَمْ يَحْمِلْ سِلاحًا" .
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: میرے والد کے پاس ایک تحریر تھی، جس میں مختلف اقسام کی دیت کے احکام تھے، جو وحی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائے گئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیت اور صدقے کے بارے میں جو بھی فیصلے دیے، وہ سب وحی کے مطابق تھے، اس کتاب میں یہ تحریر تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تھا: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے:) ”غلطی سے قتل کیے جانے کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، جیسے پتھر، عصا، یا لاٹھی کے ذریعے (کوئی قتل ہو جائے)، جبکہ قاتل نے ہتھیار نہ اٹھایا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3142]
ترقیم العلمیہ: 3104
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 34، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4793، 4794، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6965، 6966، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2635،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3131، 3132، 3133، 3134، 3135، 3136، 3137، 3138، 3139، 3140، 3142، 3143»
«قال الدارقطني: المرسل هو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (11 / 35)»
«قال الدارقطني: المرسل هو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (11 / 35)»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3142 in Urdu
عبد الله بن طاوس اليماني ← طاوس بن كيسان اليماني