🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3183 ترقیم الرسالہ : -- 3224
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ" أُتِيَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ مَصْلِيَّةٍ أَهْدَتْهَا لَهُ امْرَأَةٌ يَهُودِيَّةٌ، فَأَكَلَ مِنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَبِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ فَمَرِضَا مَرَضًا شَدِيدًا عَنْهَا، ثُمَّ إِنَّ بَشَرًا تُوُفِّيَ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَهُودِيَّةِ فَأُتِيَ بِهَا، فَقَالَ: حَكِ مَاذَا أَطْعَمْتِنَا؟، قَالَتْ: أَطْعَمْتُكَ السُّمَّ، عَرَفْتُ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا أَنَّ ذَلِكَ لا يَضُرُّكَ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى سَيَبْلُغُ مِنْكَ أَمَرَهُ، وَإِنْ كُنْتَ ذَلِكَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصُلِبَتْ .
یحییٰ بن عبدالرحمن اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بکری کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا گیا، جس میں زہر ملا ہوا تھا، یہ گوشت ایک یہودی عورت نے تحفے کے طور پر پیش کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بشر بن براء رضی اللہ عنہ نے بھی اسے کھایا، تو یہ دونوں حضرات شدید بیمار ہو گئے، پھر سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، جب ان کا انتقال ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی عورت کو بلایا، اسے لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، تم نے ہمیں کیا کھلایا ہے؟ اس نے جواب دیا: میں نے آپ کو زہر کھلایا ہے، میں نے یہ سوچا، اگر آپ واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اللہ آپ کے حوالے سے اپنے فیصلے کو پورا کرے گا (یعنی اسلام کے غالب ہونے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم حیات رہیں گے)، اور اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ میں لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے مصلوب کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3224]
ترقیم العلمیہ: 3183
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16111، 16112، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3224»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الرحمن بن وردان الغفاري، أبو بكرصدوق حسن الحديث
👤←👥يحيى بن أبي لبيبة الأنصاري
Newيحيى بن أبي لبيبة الأنصاري ← عبد الرحمن بن وردان الغفاري
مقبول
👤←👥محمد بن أبي فديك الديلي، أبو إسماعيل
Newمحمد بن أبي فديك الديلي ← يحيى بن أبي لبيبة الأنصاري
صدوق حسن الحديث
👤←👥إسحاق بن بهلول التنوخي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن بهلول التنوخي ← محمد بن أبي فديك الديلي
ثقة
👤←👥أحمد بن إسحاق التنوخي، أبو جعفر
Newأحمد بن إسحاق التنوخي ← إسحاق بن بهلول التنوخي
ثقة مأمون
Sunan al-Daraqutni Hadith 3224 in Urdu