سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3400 ترقیم الرسالہ : -- 3450
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ، فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِهَذِهِ الأُمَّةِ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأُنْثَى بِالأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178، قَالَ: فَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، وَ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 أَنْ يَقْبَلُوا الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يَتِّبِعُ ذَا بِالْمَعْرُوفِ، وَيُؤَدِّي ذَا بِإِحْسَانٍ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا: ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص کا حکم مقرر کیا گیا ہے، آزاد کے بدلے میں آزاد کو، غلام کے بدلے میں غلام کو، عورت کے بدلے میں عورت کو قتل کر دیا جائے گا، اور جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معاف کر دیا جائے۔“ یہاں معاف کرنے سے مراد یہ ہے کہ دوسرا شخص قتل عمد کے مقدمے میں دیت قبول کرنے پر تیار ہو جائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف ہے۔“ یعنی یہ اس حکم کے مقابلے میں تخفیف ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر عائد کیا گیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کے حوالے سے تخفیف عطا کی ہے۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہیں یہ تخفیف ملی ہے۔ تم قتل عمد کے مقدمے میں دیت لے لو۔ (اس نے فرمایا) تو تم مناسب طریقے سے پیروی کرو، یعنی مناسب طریقے سے اس کے پیچھے جاؤ اور احسان کے ساتھ اسے ادا کرو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3450]
ترقیم العلمیہ: 3400
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4498، 6881، وابن الجارود فى "المنتقى"، 837، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6010، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3098، 3099،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4785، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6957، 10947، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3104، 3450، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28550»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة إمام في التفسير والعلم | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← مجاهد بن جبر القرشي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥علي بن مسلم الطوسي، أبو الحسن علي بن مسلم الطوسي ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة | |
👤←👥أحمد بن عبد الله الوكيل، أبو بكر أحمد بن عبد الله الوكيل ← علي بن مسلم الطوسي | صدوق حسن الحديث |
Sunan al-Daraqutni Hadith 3450 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي