سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3445 ترقیم الرسالہ : -- 3498
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا أَصَابَتِ الإِبِلُ بِاللَّيْلِ ضَمِنَ أَهْلُهَا، وَمَا أَصَابَتْ بِالنَّهَارِ فَلا شَيْءَ فِيهِ، وَمَا أَصَابَتِ الْغَنَمُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَرِمَهُ أَهْلُهَا، وَالضَّوَارِي يَتَقَدَّمُ إِلَى أَهْلِهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ تُعْقَرُ بَعْدَ ذَلِكَ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اونٹ رات کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، تو اس کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، لیکن وہ دن کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، اس کا تاوان اونٹ کا مالک ادا نہیں کرے گا، بکریاں رات کے وقت یا دن کے وقت جو نقصان پہنچائیں گی، ان کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، اور پالتو جانور کو تین مرتبہ ان کے مالکان کے سپرد کیا جائے گا، (اگر پھر وہ کوئی نقصان پہنچاتے ہیں) تو ان کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3498]
ترقیم العلمیہ: 3445
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3498، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الرواة الحديث:
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي