سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3504 ترقیم الرسالہ : -- 3558
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ و، َأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ و َأَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، وَنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ و، َأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الصُّوفِيُّ وَ غَيْرُهُم ْ، قَالُوا: نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا وَلَمْ يَسْتَأْذِنْهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" ، لَفْظُ أَبِي بَكْرٍ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَهِيَ بَكْرٌ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَّقَ بَيْنَهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی ایک کنواری بیٹی کی شادی کر دی، اس نے لڑکی سے اجازت نہیں لی، وہ لڑکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ لڑکی کنواری تھی (اور اس کی شادی) اس کی اجازت کے بغیر ہوئی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3558]
ترقیم العلمیہ: 3504
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5363، 5364، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13789، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3558، 3559، 3560، 3561، 3562»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3558 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري