سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب
باب
ترقیم العلمیہ : 3638 ترقیم الرسالہ : -- 3694
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ أَبُو بَكْرٍ ، قَالا: نَا سَيْفُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَرْمِيُّ ، نَا سِرَارُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَسَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ غَيْلانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ" أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ يُمْسِكَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا، فَلَمَّا كَانَ زَمَانُ عُمَرَ طَلَّقَهُنَّ، فَأَمَرَهُ عُمَرُ أَنْ يَرْتَجِعَهُنَّ، وَقَالَ: لَوْ مُتَّ لَوَرَّثْتُهُنَّ مِنْكَ وَلأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ يُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ، وَقَالَ ابْنُ نُوحٍ: فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَاجِعْهُنَّ، وَإِلا وَرَّثْتُهُنَّ مَالَكَ وَأَمَرْتُ بِقَبْرِكَ" ، زَادَ ابْنُ نُوحٍ: فَأَسْلَمَ وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، اس وقت ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ اس میں سے چار کو اپنے ساتھ رکھیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے ان خواتین کو طلاق دے دی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ ہدایت کی کہ ”وہ ان خواتین سے رجوع کر لیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم مر گئے، تو میں ان خواتین کو تمہارا وارث قرار دوں گا، اور میں تمہاری قبر کو سنگسار کراؤں گا، بالکل اسی طرح، جیسے ابورغال کی قبر کو سنگسار کر دیا گیا تھا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم ان سے رجوع کر لو، ورنہ میں انہیں تمہارے مال کی وارث قرار دوں گا اور تمہاری قبر کے بارے میں حکم دوں گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے اسلام قبول کیا، تو ان کے ساتھ ان خواتین نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3694]
ترقیم العلمیہ: 3638
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1161، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4156، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2795،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1128، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1953، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3684، 3685، 3686، 3687، 3688، 3689، 3694، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4699،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17467، 37439»
«: (25 / 337)»
«: (25 / 337)»
الرواة الحديث:
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي