سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب
باب
ترقیم العلمیہ : 3722 ترقیم الرسالہ : -- 3778
نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدَةَ فِي هَذِهِ الآيَةِ:" وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا سورة النساء آية 35، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَأَمَرَهُمْ فَبَعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا وَقَالَ لِلْحَكَمَيْنِ: هَلْ تَدْرِيَانِ مَا عَلَيْكُمَا؟ إِنَّ عَلَيْكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا، أَنْ تُفَرِّقَا، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ بِمَا عَلَيَّ فِيهِ وَلِيَّ، وَقَالَ الرَّجُلُ: أَمَّا الْفُرْقَةُ فَلا، فَقَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَذَبْتَ وَاللَّهِ، حَتَّى تُقِرَّ بِمِثْلِ الَّذِي أَقَرَّتْ بِهِ" .
عبیدہ بیان کرتے ہیں: اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اور اگر تمہیں آپس میں ناچاکی کا اندیشہ ہو، تو ایک ثالث مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک ثالث عورت کے گھر والوں میں سے بھیجو۔“ (عبیدہ بیان کرتے ہیں) ایک شخص اور ایک عورت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ کچھ لوگ تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ مرد کے گھر والوں میں سے ایک ثالث اور عورت کے گھر والوں میں سے ایک ثالث مقرر کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دونوں ثالثوں سے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو تم پر کیا بات لازم ہے؟ تم پر لازم ہے کہ اگر تم سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی ہو جانی چاہیے، تو تم ان میں علیحدگی کروا دو۔ تو وہ عورت بولی: مجھ پر جو ادائیگی لازم ہے اور مجھے جو حق ملنا ہے، میں اس کے حوالے سے اللہ کی کتاب کے فیصلے سے راضی ہوں (یعنی اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہوں)۔ وہ مرد بولا: میں علیحدگی کو تسلیم نہیں کروں گا۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط کہا ہے۔ اللہ کی قسم! تمہیں بھی وہی اعتراف کرنا ہو گا جو اس عورت نے کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3778]
ترقیم العلمیہ: 3722
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4661، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 628، 629، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14900، 14901، 14902، 14903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3778، 3779، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11883»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 413)»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 413)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
محمد بن سيرين الأنصاري ← عبيدة بن عمرو السلمانى