🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
مکاتب کے احکام
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4141 ترقیم الرسالہ : -- 4215
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَدِمْتُ فَكَاتَبَتْنِي عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفِ دِرْهَمٍ فَأَدَّيْتُ إِلَيْهَا عَامَّةَ الْمَالِ، ثُمَّ حَمَلْتُ مَا بَقِيَ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: هَذَا مَالُكِ فَاقْبِضِيهِ، قَالَتْ: لا وَاللَّهِ حَتَّى أَجِدَهُ مِنْكَ شَهْرًا بِشَهْرٍ وَسَنَةً بِسَنَةٍ، فَخَرَجْتُ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : ارْفَعْهُ إِلَى بَيْتِ الْمَالِ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: هَذَا مَالُكِ فِي بَيْتِ الْمَالِ، وَقَدْ عُتِقَ أَبُو سَعِيدٍ، فَإِنْ شِئْتِ فَخِذِي شَهْرًا بِشَهْرٍ، أَوْ سَنَةً بِسَنَةٍ، قَالَ: فَأَرْسَلَتْ فَأَخَذَتْهُ" .
سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: بنو لیث سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ذوالمجاز کے بازار سے مجھے سات سو درہم کے عوض میں خرید لیا، پھر جب میں آیا، تو اس نے چالیس ہزار درہم کے عوض میں میرے ساتھ کتابت کا معاہدہ کر لیا، میں نے اس کی اکثر ادائیگی کر دی، جب کچھ ادائیگی باقی رہ گئی اور میں وہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اس سے کہا: تم اپنی یہ رقم لے لو۔ تو وہ بولی: اللہ کی قسم! میں اسے یوں نہیں لوں گی، بلکہ ہر مہینے لیا کروں گی یا ہر سال لیا کروں گی۔ میں اسے ساتھ لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے بیت المال میں جمع کروا دو۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو بلوایا اور بولے: تمہارا مال بیت المال میں جمع ہے، ابوسعید آزاد ہو گیا ہے، اب تمہاری مرضی ہے، اگر تم چاہو، تو ہر مہینے اور ہر سال کے حساب سے بیت المال میں سے وصولی کر لیا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ اسے بھجوایا گیا، تو اس نے وصول کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4215]
ترقیم العلمیہ: 4141
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21749، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4215»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥سعيد بن أبي سعيد المقبري، أبو سعيد، أبو سعد
Newسعيد بن أبي سعيد المقبري ← عمر بن الخطاب العدوي
ثقة
👤←👥عبد الله بن عبد العزيز الليثي، أبو عبد الرحمن، أبو عبد العزيز
Newعبد الله بن عبد العزيز الليثي ← سعيد بن أبي سعيد المقبري
ضعيف الحديث
👤←👥يحيى بن بكير القرشي، أبو زكريا
Newيحيى بن بكير القرشي ← عبد الله بن عبد العزيز الليثي
ثقة
👤←👥روح بن الفرج القطان، أبو الزنباع
Newروح بن الفرج القطان ← يحيى بن بكير القرشي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 4215 in Urdu