سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
46. باب فى النهي للجنب والحائض عن قراءة القرآن
باب: جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن کی تلاوت کی ممانعت
ترقیم العلمیہ : 420 ترقیم الرسالہ : -- 427
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الصَّاغَانِيُّ ، نا أَبُو الأَسْوَدِ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ ، قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ:" اسْتُرْ عَلَيَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ"، فَقُلْتُ لَهُ:" أَنْتَ جُنُبٌ؟ قَالَ: نَعَمْ"، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ تَأْكُلَ وَأَنْتَ جُنُبٌ، فَقَالَ: نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلا أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ" .
سیدنا عبداللہ غافقی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کھایا اور پھر فرمایا: ”میرے لیے پردہ ٹانک دو تاکہ میں غسل کر لوں!“ میں نے آپ سے دریافت کیا: ”کیا آپ جنابت کی حالت میں ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ بعد میں، میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اس نے یہ بتایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت کی حالت میں کچھ کھایا پیا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”ہاں! جب میں وضو کر لوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں قرأت اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک غسل نہ کر لوں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 427]
ترقیم العلمیہ: 420
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 418، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 427، 428، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 569، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 656»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 427 in Urdu
ثعلبة الحمراوي ← مالك بن عبادة الغافقي