سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. باب وقف المساجد والسقايات
مساجد اور پینے کے پانی کو وقف کرنا
ترقیم العلمیہ : 4369 ترقیم الرسالہ : -- 4449
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَيَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، قَالا: نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّهُ تَصَدَّقَ بِحَائِطٍ لَهُ، فَأَتَى أَبَوَاهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّهَا كَانَتْ قَيِّمَ وُجُوهِنَا وَلَمْ يَكُنْ لَنَا مَالٌ غَيْرُهُ، فَدَعَا عَبْدَ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَبِلَ مِنْكَ صَدَقَتَكَ، وَرُدَّهَا عَلَى أَبَوَيْكَ، قَالَ: فَتَوَارَثْنَاهَا بَعْدَ ذَلِكَ" ، هَذَا مُرْسَلٌ، بَشِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ. وَرَوَاهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَبَيَّنَ إِرْسَالَهُ فِي رِوَايَتِهِ إِيَّاهُ.
بشیر بن محمد، سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا باغ صدقہ کر دیا۔ ان کے والدین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اسی پر ہم لوگ گزارا کیا کرتے تھے، ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہیں ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے صدقے کو قبول کر لیا ہے اور یہ تمہارے ماں باپ کو لوٹا دیا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد ہم اس کے وارث بنے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الأحباس/حدیث: 4449]
ترقیم العلمیہ: 4369
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 348، 349، 350، 351، 352، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 5491، 8111، 8112، 8113، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6279، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 251، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12031، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4449، 4450، 4451، 4452، 4453، 4454، 4455»
الحكم على الحديث: مرسل
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4449 in Urdu
عبيد الله بن عمر العدوي ← عبد الله بن زيد الأنصاري