سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الشفعة
باب: حق شفعہ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4487 ترقیم الرسالہ : -- 4567
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، فَقَالَ: مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتُصِيبُ الشَّجَرَ فَلا تَعَرَّضْ لَهَا، وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ فَخُذْهَا" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درخت کے (پتے) کھا لے گا، تم اس کی فکر مت کرو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا بھیڑیے کو مل جائے گی، تو تم اسے پکڑ لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4567]
ترقیم العلمیہ: 4487
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2387، 8243،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4961، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: بدون ترقيم، 1710،برقم: 4390، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1289، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2596، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3421، 3422، 3428، 3429، 3430، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6797، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 608،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10871، 20678»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4567 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي