🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. باب التيمم
باب۔ تیمم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 664 ترقیم الرسالہ : -- 676
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نا نَافِعٌ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَاجَةٍ لابْنِ عُمَرَ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ، ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ" .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا مقصد بیان کر دیا، تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انہوں نے یہ بات بیان کی: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، یہ گلی کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے تشریف لا رہے تھے۔ اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنا چہرہ مبارک کا مسح کیا، پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 676]
ترقیم العلمیہ: 664
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 370، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 176، 177، وابن الجارود فى "المنتقى"، 40، 41، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 73، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1316، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 639، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 37، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 16، 330، 331، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 90، 2720، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 353، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 676، 677، 685»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← عبد الله بن العباس القرشي
صحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥محمد بن ثابت العبدي، أبو عبد الله، أبو النضر
Newمحمد بن ثابت العبدي ← نافع مولى ابن عمر
مقبول
👤←👥سليمان بن داود العتكي، أبو الربيع
Newسليمان بن داود العتكي ← محمد بن ثابت العبدي
ثقة
👤←👥عبد الله بن سابور البغوي، أبو القاسم
Newعبد الله بن سابور البغوي ← سليمان بن داود العتكي
ثقة إمام ثبت حافظ