🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. باب فى جواز التيمم لمن لم يجد الماء سنين كثيرة
باب: جو شخص کئی برس تک پانی نہ پائے، اس کے لیے تیمم کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 711 ترقیم الرسالہ : -- 722
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، قَالَ: نُعِتَ لِي أَبُو ذَرٍّ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: أَنْتَ أَبُو ذَرٍّ؟ قَالَ: إِنَّ أَهْلِي لَيَزْعُمُونَ ذَلِكَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْتُ، قَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟"، قُلْتُ: إِنِّي أَعْزُبُ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِيَ أَهْلِي فَتُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ طَهُورٌ مَا لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمْسِسْهُ بَشْرَتَكَ" .
ابوقلابہ بنو عامر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا گیا تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے ان سے دریافت کیا: آپ سیدنا ابوذر ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میرے گھر والے مجھے تو یہی کہتے ہیں۔ پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک مرتبہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کر دیا ہے؟ میں نے عرض کیا: میں ایک ایسی جگہ پر تھا جہاں پانی نہیں مل سکتا تھا۔ میرے پاس میری بیوی بھی تھی۔ مجھے جنابت لاحق ہو گئی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پاک مٹی طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے جب تک آدمی کو پانی نہ ملے اگرچہ دس برس گزر جائیں۔ جب تمہیں پانی مل جائے تو وہ اپنے جسم پر ڈال لو۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 722]
ترقیم العلمیہ: 711
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2292، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1311، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 632، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 321، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 332، 333، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 124، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 721، 722، 723، 724، 725، 726، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21699، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1673»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: صححه . فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (2 / 63)»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو ذر الغفاري، أبو ذرصحابي
👤←👥اسم مبهم
Newاسم مبهم ← أبو ذر الغفاري
0
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة
Newعبد الله بن زيد الجرمي ← اسم مبهم
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عبد الله بن زيد الجرمي
ثقة ثبتت حجة
👤←👥إسماعيل بن علية الأسدي، أبو بشر
Newإسماعيل بن علية الأسدي ← أيوب السختياني
ثقة حجة حافظ
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم العبدي ← إسماعيل بن علية الأسدي
ثقة
👤←👥الحسين بن إسماعيل المحاملي، أبو عبد الله
Newالحسين بن إسماعيل المحاملي ← يعقوب بن إبراهيم العبدي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 722 in Urdu