🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب ما جاء فى فضل الصلاة مطلقا
علی الاطلاق نماز کی فضیلت کے بارے میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1023
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا هَجَّرْتُ إِلَّا وَجَدْتُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ: فَصَلَّى ثُمَّ قَالَ: أَشْكَنْبَ دَرْدَ، قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ( (قُمْ فَصَلِّ فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً) )
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں جب بھی نماز کے اول میں جاتا تھا کہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پاتا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور پھر فرمایا: کیا تیرے پیٹ میں درد ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر کھڑا ہو جا اور نماز پڑھ، کیونکہ نماز میں شفا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1023]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ذوّاد ابو المنذر ضعيف، وكذا ليث بن ابي سليم۔ أخرجه ابن ماجه: 3458، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9066 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9054»
وضاحت: فوائد: … أَشْکَنْبْ دَرْدْ یہ فارسی زبان کے الفاظ ہیں، جس کے معانی ہیں: کیا تیری پیٹ میں کوئی بیماری ہے۔

الحكم على الحديث: ضعیف

Al-Fath al-Rabbani Hadith 1023 in Urdu