الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب ما جاء فى فضل الصلاة مطلقا
علی الاطلاق نماز کی فضیلت کے بارے میں
حدیث نمبر: 1024
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ، قَالَ: ( (إِنَّهُ سَيَنْهَاهُ مَا يَقُولُ) )
سیدنا ابو ہریرہؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ ایک آدمی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: فلاں آدمی رات کو نماز پڑھتا ہے، لیکن جب صبح ہوتی ہے تو چوری کرنا شروع کر دیتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب یہ نماز والا عمل اس کو ایسا کرنے سے روک دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه البزار: 720، وابن حبان: 2560، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9778 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9777»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1024 in Urdu