الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب ذكر إبراهيم الخليل وفضله عليه و على نبينا الصلاة والسلام
ابراہیم خلیل علیہ السلام اور ان کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 10337
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ وُلَاةً وَإِنَّ وَلِيِّي مِنْهُمْ أَبِي وَخَلِيلُ رَبِّي إِبْرَاهِيمُ قَالَ ثُمَّ قَرَأَ {إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ} [سورة آل عمران: 68] الْآيَةَ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہر نبی کے انبیاء میں سے دوست ہوتے ہیں اور ان میں سے میرے دوست میرے باپ اور میرے ربّ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: بیشک سب لوگوں سے زیادہ ابراہیم سے نزدیک تر وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے۔(سورۂ آل عمران: ۶۸) [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10337]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، ابو الضحي لم يدرك ابن مسعود، أخرجه الترمذي: 2995، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3800 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3800»
الحكم على الحديث: ضعیف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10337 in Urdu