الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب فى فضل انتظار الصلاة والسعي إلى المساجد
نماز کے انتظار اور مسجدوں کی طرف جانے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1045
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا لَيْلَةً حَتَّى ذَهَبَ نِصْفُ اللَّيْلِ أَوْ بَلَغَ ذَلِكَ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ: ( (قَدْ صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ تَنْتَظِرُونَ هَٰذِهِ الصَّلَاةَ، أَمَّا إِنَّكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا) )
سیدنا جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات کو ایک لشکر تیار کیا، یہاں تک کہ نصف رات گزر گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: تحقیق دوسرے لوگ نماز پڑھ کر سو گئے ہیں اور تم اِس نمازِ عشا کا انتظار کر رہے ہو، خبردار! بیشک تم جب سے اس نماز کا انتظار کر رہے ہو، نماز میں ہی ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1045]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 1936، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14949 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15012»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1045 in Urdu