🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب هل أوضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بشيء أم لا؟ وهل عهد لاحد بالخلافة من بعده أم لا؟
اس امر کا بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی بات کی وصیت کر گئے تھے یا نہیں اور کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعد کسی کے حق میں خلافت کا فیصلہ کیا تھا یا نہیں؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11005
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ آخِرُ مَا عَهِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَا يُتْرَكُ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ دِينَانِ“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری بات یہ ارشاد فرمائی تھی: جزیرۂ عرب میں دو دین نہ رہنے دئیے جائیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11005]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره أخرجه الطبراني في الاوسط: 1070، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26352 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26884»
وضاحت: فوائد: … درج ذیل اس حدیث کا شاہد ہے:
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَأُخْرِجَنَّ الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی مِنْ جَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ حَتّٰی لَا اَدَعَ اِلَّا مُسْلِمًا۔)) … میں جزیرۂ عرب سے ضرور ضرور یہود و نصاری کو نکال دوں گا، یہاں تک کہ میں یہاں صرف مسلمان کو رہنے دوں گا۔ (صحیح مسلم: ۱۷۶۷)
یعنی جزیرۂ عرب میں صرف دین اسلام قبول ہو گا۔

الحكم على الحديث: صحيح لغيره أخرجه الطبراني في الاوسط : 1070


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11005 in Urdu