الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب ما جاء فى تأثير وفاته على أصحابه وال بيته ودهشتهم عند قبض روحه وبكاء هم لذلك وتقبيل أبى بكر إياه بعد موته ﷺ
صحابہ کرام اور اہل بیت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کا اثر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح قبض ہونے پر ان کے دہشت زدہ ہونے، رونے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتقال کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 11043
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعُمَرُ يُحَدِّثُ النَّاسَ فَمَضَى حَتَّى أَتَى الْبَيْتَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ بُرْدَ حِبَرَةٍ كَانَ مُسَجًّى بِهِ فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ يُقَبِّلُهُ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْهِ مَوْتَتَيْنِ لَقَدْ مِتَّ الْمَوْتَةَ الَّتِي لَا تَمُوتُ بَعْدَهَا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، وہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے محوِ کلام تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے چلتے گئے، یہاں تک کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر داخل ہو گئے، جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہو چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک دھاری دار چادر سے ڈھانپا گیا تھا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ اقدس سے کپڑا ہٹا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ کی طرف دیکھا اور بوسہ دینے کے لیے نیچے کو جھکے اور پھر کہا: اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دو موتوں کو جمع نہیں کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وہ موت طاری ہو چکی ہے، جس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر موت طاری نہیں ہو گی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11043]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه عبد الرزاق: 6774، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3090 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3090»
الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط الشيخين
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11043 in Urdu