🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب ما جاء فى تعيين يوم وفاته ومدة عمره ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدتِ عمر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11064
عَنْ جَرِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي حَبْرٌ بِالْيَمَنِ إِنْ كَانَ صَاحِبُكُمْ نَبِيًّا فَقَدْ مَاتَ الْيَوْمَ قَالَ جَرِيرٌ فَمَاتَ يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدناجریر بن عبداللہ بَجَلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یمن میں ایک یہودی عالم نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارا ساتھی سچا نبی تھا تو آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: واقعی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے تھے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11064]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الطبراني في المعجم الكبير: 2479، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19445»
وضاحت: فوائد: … یہودیوں اور عیسائیوں کے مذہبی ادب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کئی پیشین گوئیاں موجود تھیں اور وہ ان کے سامنے برحق ثابت ہوئیں، کتنی حیران کن بات ہے کہ پھر بھی ان لوگوں نے ہدایت کو قبول نہیں کیا۔ اس ضمن میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا ایمان لانے کا واقعہ انتہائی سبق آموز ہے۔

الحكم على الحديث: اسناده صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11064 in Urdu