الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب ما جاء فى تعيين يوم وفاته ومدة عمره ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدتِ عمر کا بیان
حدیث نمبر: 11065
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال پینسٹھ برس کی عمر میں ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11065]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، علي بن زيد بن جدعان ضعيف، أخرجه ابويعلي: 2412، والطبراني: 12845، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1846 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1846»
وضاحت: فوائد: … امام بیہقی نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے کثیر اور ثقہ شاگردوں کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی اور ان ہی کی روایت اس باب کی صحیح روایت کے موافق ہے، جو کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی دو روایتوں میں سے ایک کے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کیروایت کے موافق ہے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی)۔ (دلائل النبوۃ: ۷/ ۲۴۱) سیدنا معاویہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کی روایات کا ذکر آگے آ رہا ہے۔
الحكم على الحديث: اسناده ضعيف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11065 in Urdu