🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ خُطبَتِهِ ﷺمِنِّى يَوْمِ النَّحْرِ غَيْرَ مَا تَقَدَّمَ فِي الْحَجُ
دس ذوالحجہ کو منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ کا بیان،یہ خطبہ حج والے خطبہ سے الگ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11097
حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ قَالَ وَرَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُعَبِّرُ عَنْهُ قَالَ فَجِئْتُ حَتَّى أَدْخَلْتُ يَدِي بَيْنَ قَدَمِهِ وَشِرَاكِهِ قَالَ فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ بَرَدِهَا
سیدنا عامر مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خچر پر سوار خطبہ دیتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرخ رنگ کی چادر زیب تن کئے ہوئے تھے، ایک بدری صحابی آپ کے سامنے تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کو (بلند آواز میں) دہرا کر لوگوں تک پہنچا رہا تھا۔ میں نے آکر اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم اور تسمے میں داخل کر دیا، مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم کی ٹھنڈک سے از حد تعجب ہوا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11097]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابوداود: 4073، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15920 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16016»
وضاحت: فوائد: … یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، جن کا ذکر اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11097 in Urdu