الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ فِي بَعْضِ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِهِ ﷺ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 11113
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ لَأَنْ يَرَانِي ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَمِثْلِهِمْ مَعَهُمْ“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اوپر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ تم مجھے دیکھنا چاہو گے مگر نہیں دیکھ سکو گے، اس وقت مجھے دیکھنا اور میرا دیدار کرنا اسے اہل و مال سے اور ساتھ اتنے ہی اور سے بھی زیادہ محبوب ہو گا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11113]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2364، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8141 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8126»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد اگر کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرنے کا موقع دے دیا جائے، اگرچہ وہ ایک لمحہ کے لیے ہو، تو یہ اعزاز اس کو اس کے اہل و مال سے زیادہ محبوب ہو گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2364
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11113 in Urdu