الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب فى وعيد من ترك العصر أو أخرها عن وقتها
نمازِ عصر کو ترک کرنے والے اور اس کو اس کے وقت سے مؤخر کرنے والے کی وعید کا بیان
حدیث نمبر: 1142
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ (وَفِي لَفْظٍ: الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ) مُتَعَمِّدًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَكَأَنَّمَا وَتِرَ أَهْلُهُ وَمَالُهُ) ) زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَالَ شَيْبَانُ (أَحَدُ الرُّوَاةِ) : يَعْنِي غُلِبَ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ
سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر عصر کی نماز ترک کر دی، ایک روایت میں ہے: جس سے نمازِ عصر فوت ہو گئی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، پس گویا کہ اس کااہل اور مال اس سے چھین لیے گئے۔ شیبان کہتے ہیں: یعنی اس کے اہل اور مال پر غلبہ پا لیا گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 552، ومسلم: 626، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4805 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4805»
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 552
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1142 in Urdu