🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب ما جاء فى عبد الله ذي البجادين رضى الله عنه
ذوالبجادین سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11778
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ يُقَالُ لَهُ ذُو الْبِجَادَيْنِ ”إِنَّهُ أَوَّاهٌ“ وَذَلِكَ أَنَّهُ كَانَ رَجُلًا كَثِيرَ الذِّكْرِ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْقُرْآنِ وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ فِي الدُّعَاءِ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جسے ذوالبجادین کہا جاتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق فرمایا: و ہ اَوّاہ ہے۔ یعنی اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اس پر رقت طاری ہو جاتی ہے، وہ شخص کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرکے اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کیا کرتا اور بلند آواز سے دعائیں کیا کرتا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11778]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17453 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17592»

الحكم على الحديث: حسن لغيره


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11778 in Urdu