الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب فى النهي عن الصلاة بعد صلاتي الصبح والعصر
فجر اور عصر کی نمازوں کے بعد مزید نماز پڑھنے سے نہی کا بیان
حدیث نمبر: 1205
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ (بْنُ الْخَطَّابِ) أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ( (لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ) )
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: پسندیدہ لوگوں نے میرے پاس شہادت دی اور ان میں مجھے سب سے پسندیدہ سیدنا عمر بن خطاب ؓہیں، شہادت یہ دی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک اور فجر کے بعد طلوع آفتاب تک کوئی نماز نہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 581، ومسلم: 826، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 110 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 110»
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 581
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1205 in Urdu