🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. الْفَضْلُ الثَّانِي فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْجَنَّةِ وَذِكْرِ غَيْرَتِهِ
فصل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت میں سیدناعمر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے جو کچھ دیکھا، اس کا اور ان کی غیرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12194
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”رَأَيْتُنِي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ“ قَالَ ”وَسَمِعْتُ خَشْفًا أَمَامِي فَقُلْتُ مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا بِلَالٌ قَالَ وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ قَالَ قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ قَالَ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ“ فَقَالَ عُمَرُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت کے اندر گیا ہوں اور وہاں میں نے اپنے سامنے ابو طلحہ کی اہلیہ رمیصاء کو دیکھا، پھر میں نے اپنے سامنے ایک آہٹ سنی اور کہا: اے جبریل! یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ بلال ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور میں نے ایک سفید محل دیکھا، جس کے صحن میں ایک نوجوان لڑکی موجود تھی۔ میں نے جبریل سے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے، میں نے اس کے اندر جا کر اسے دیکھنے کا ارادہ تو کیا، لیکن مجھے عمر تمہاری غیرت کا خیال آ گیا۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا میں آپ پر غیرت کھا سکتا ہوں؟ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12194]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 3679، ومسلم: 2457، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15002 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15066»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 3679


Al-Fath al-Rabbani Hadith 12194 in Urdu