الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. الْبَابُ الرابع في مَلاكِ مَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَوْ اَرَادَهُمْ بِسُوءٍ وَطَرَدِهِ عَنْ رَحْمَةِ اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ
باب چہارم: اس امر کا بیان کہ جو آدمی اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے یا ان کے ساتھ بدسلوکی کا ارادہ کرے گا، اللہ اسے ہلاک اور اپنی رحمت سے دور کر دے گا
حدیث نمبر: 12653
عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْقَرَّاظِ، أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ الثَّلَاثَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: ”مَنْ أَرَادَ أَهْلَ الْبَلْدَةِ بِسُوءٍ يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ، أَذَابَهُ اللَّهُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ.“
ابو عبداللہ قراظ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں تین بار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر گواہی دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ انھوں نے کہا کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اہل مدینہ کے ساتھ برا سلوک کرنے کا ارادہ کیا، اللہ اسے یوں ہلاک کر دے گا جیسے نمک پانی میں میں گھل جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12653]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1386، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8075»
وضاحت: فوائد: … ایسا آدمی اللہ تعالیٰ کی اس انتقامی کاروائی کا دنیا میں بھی مصداق بن سکتا ہے اور آخرت میں بھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1386
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12653 in Urdu