🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. طَلْبُ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم شَفَاعَتَهُ لَهُمْ وَشَفَاعَتُهُ ﷺ لِكُلِّ مَنْ مَاتَ لا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا
بعض صحابہ کا نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے حق میں شفاعت کی درخواست کرنااور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر اس شخص کے حق میں سفارش کرنا، جس کو اس حال میں موت آئی ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13117
وَعَنِ ابْنِ دَارَةَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ أَنَا لَبِالْبَقِيعِ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذْ سَمِعْنَاهُ يَقُولُ أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ فَتَدَاكَّ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالُوا إِيِّهِ يَرْحَمُكَ اللَّهُ قَالَ يَقُولُ ”اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِكُلِّ عَبْدٍ مُسْلِمٍ لَقِيَكَ يُؤْمِنُ بِي وَلَا يُشْرِكُ بِكَ“
مولائے عثمان ابن دارہ کہتے ہیں: میں بقیع مقام پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، ہم نے انہیں یوں کہتے ہوئے سنا: قیامت کے دن محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سفارش کے بارے میں سب سے زیادہ جانتا ہوں، یہ سن کر لوگ ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور کہنے لگے: کچھ اور کہو، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، (اس کی تفصیل بیان کر دو)۔انھوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرمائیں گے: اے اللہ ہر اس مسلمان بندے کو بخش دے جو مجھ پر ایمان رکھتا تھا اور تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا۔ [الفتح الربانی/بيان الشفاعة للعصاة يوم القيامة/حدیث: 13117]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10473 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10478»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن


Al-Fath al-Rabbani Hadith 13117 in Urdu