🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. صِفَةً بِنَائِهَا وَتُرْبَتِهَا وَغُرَفِهَا وَخِيَامِهَا
جنت کی عمارت، مٹی، کمروں اور خیموں کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13275
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ فِي الْجَنَّةِ كَمَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ سَنَةً“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت کے دروازے کے دو پٹوں میں چالیس سال کی مسافت جتنی وسعت ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13275]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابويعلي: 1275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11239 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11259»
وضاحت: فوائد: … اس فصل کی احادیث سے معلوم ہوا کہ جنت اور جنت کی نعمتیں اس قد رخوبصورت، دل آویز، خوشنما اور قیمتی ہوں گی کہ دنیا میں ان کا تصور ہی محال ہے، جنت کی عمارات اور مکانات کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہوگی، ان میں اعلیٰ قسم کی کستوری کو گارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، وہاں انتہائی قیمتی موتی اور یاقوت کنکر کی مانند ہوں گے اور مٹی کے طور پر زعفران ہوگا، وہاں کسی قسم کا غم و اندوہ نہیں ہوگا، ہمیشہ کی زندگی ہوگی، کسی کو موت نہیں آئے گی، لباس پرانا یا بوسیدہ نہیں ہو گا، بھر پور شباب رہے گا، جو کبھی زائل نہیں ہوگا۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح


Al-Fath al-Rabbani Hadith 13275 in Urdu