الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ وَصُبْحِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان
حدیث نمبر: 1642
عَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ} إِلَّا مِنْ وَرَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يُصَلِّي بِهَا فِي الصُّبْحِ
ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان ر ضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے سورۂ ق کو یاد نہیں کیا، مگر اس حال میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑی ہوتی تھی، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر میں اس کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف بھذه السياقة، عبد الرحمن بن ابي الرجال صدوق ربما أخطأ، وقد خالف ھنا الرواة عن يحييٰ بن سعيد الانصاري في متن الحديث۔ أخرجه بھذه اللفظة: النسائي: 2/ 157 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28181»
وضاحت: فوائد: … اس مضمون کے ساتھ سیدہ ام ہشام رضی اللہ عنہا کییہ حدیث ضعیف ہے، اس کے مقابلے میں ثقات کی محفوظ اور مقبول روایتیہ ہے: سیدہ ام ہشام کہتی ہیں: میں نے جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ سے {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ} سن کر یاد کر لی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں اس سورت کی تلاوت کرتے تھے۔ (مسند احمد: ۲۷۶۲۸، مسلم: ۸۷۲) یہ علیحدہ بات ہے کہ صحیح مسلم (۴۵۷) میں سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز فجر میں سورۂ ق کی تلاوت کرنا ثابت ہے، یہ روایت ابھی ابھی گزری ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف بھذه السياقة
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1642 in Urdu