الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ وَصُبْحِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان
حدیث نمبر: 1645
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ كَنَحْوٍ مِنْ صَلَاتِكُمُ الَّتِي تُصَلُّونَ الْيَوْمَ وَلَكِنَّهُ كَانَ يُخَفِّفُ، كَانَتْ صَلَاتُهُ أَخَفَّ مِنْ صَلَاتِكُمْ، وَكَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ الْوَاقِعَةَ وَنَحْوَهَا مِنَ السُّوَرِ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: آج تم لوگ جو نماز ادا کر رہے ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح ہی نمازیں پڑھتے تھے، البتہ آپ تخفیف کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تمہاری نماز کی بہ نسبت تخفیف والی ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ فجر میں سورۂ واقعہ اور اس جیسی سورتیں تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1645]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه عبد الرزاق: 2720،وابن خزيمة: 531، وابن حبان: 1813، وانظر الحديث السابق، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20995 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21306»
وضاحت: فوائد: … سورۂ واقعہ تین رکوعات اور (۹۶) آیات پر مشتمل ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اِن بعد والے لوگوں نے نمازوں کو اس قدر طویل کر دیا تھا کہ اس کے مقابلے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سورۂ واقعہ کی تلاوت بھی مختصر نظر آتی تھی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه عبد الرزاق: 2720
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1645 in Urdu