الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصُّبْحِ وَصُبْحِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان
حدیث نمبر: 1647
عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ {الٓم تَنْزِيلُ} وَ {هَلْ أَتَى}، وَفِي الْجُمُعَةِ سُورَةَ الْجُمُعَةِ وَ {إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ}
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن نمازِ فجر میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دہر کی اور نماز جمعہ میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1647]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 879، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3160 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1993»
وضاحت: فوائد: … ان سورتوں کی کمیت درج ذیل ہے:
سورہ سجدہ: … تین رکوعات اور (۳۰) آیات
سورۂ دہر: … دو رکوعات اور (۳۱) آیات
سورۂ جمعہ: … دو رکوعات اور (۱۱) آیات
سورۂ منافقون: … دو رکوعات اور (۱۱) آیات
سورہ سجدہ: … تین رکوعات اور (۳۰) آیات
سورۂ دہر: … دو رکوعات اور (۳۱) آیات
سورۂ جمعہ: … دو رکوعات اور (۱۱) آیات
سورۂ منافقون: … دو رکوعات اور (۱۱) آیات
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 879
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1647 in Urdu