🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. 2 - باب هيئة الجلوس للتشهد والإشارة بالسبابة وغير ذلك
تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت،انگشت ِ شہادت سے اشارہ کرنے کا اور دوسرے امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1798
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: كَأَنَّمَا كَانَ جُلُوسُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ عَلَى الرَّضْفِ
۔ (دوسری سند)انھوں نے کہا:گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دو رکعتوں میں بیٹھنا گرم پتھر پر ہوتاتھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4074 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4074»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث ضعیف ہے، گزشتہ احادیث مین یہ تفصیل گزر چکی ہے کہ درمیانے تشہد میں عَبْدُہٗوَرَسُوْلُہٗ پراکتفاکرنابھی درست ہے اور اس کے پسندیدہ دعائیں اور درود ملانا بھی درست ہے۔
تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ:
درمیانے تشہد میں دایاں پاؤں کھڑا رکھیں اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں۔ جن احادیث ِ مبارکہ میں تشہد
میں اس طریقہ سے بیٹھنے کا عام ذکر ہے، ان کو پہلے تشہد پر محمول کیا جائے گا، کیونکہ تورک والی احادیث مقید ہیں۔ آخری تشہد میں تورک کریں۔
تورک کا بیان
تورک کی دو صورتیں ہیں: مسنون اور جائز صورت:نمازی کا آخری تشہد میں سرین پر اس طرح بیٹھنا کہ دائیناں پائوں کھڑا ہو اور اس کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو، اور بائیں پیر کو پھیلا کردائیں پنڈلی کے نیچے سے دائیں طرف نکالنا۔ تورّک کی ناجائز صورت: نماز میںکھڑے ہو کر دونوں ہاتھوںکو دونوں کولھوں کے برابر رکھنا، یہ ممنوع ہے۔ پہلی صورت مسنون ہے، اس کے دلائل درج ذیل ہیں:
(۱)محمد بن عطاء کہتے ہیں: سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دس صحابہ میں موجود تھے، ان میں ایک سیدنا ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے کہا:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ لیکن انھوں نے کہا:تم نہ تو ہماری بہ نسبت قدیم صحبت والے ہو اور نہ ہم سے زیادہ آپ کے پیروی کرنے والے ہو۔ توانہوں نے کہا: کیوں نہیں، (یہ تمہاری بات تو ٹھیک ہے)۔ بہرحال ان لوگوں نے کہہ دیا کہ اچھا بیان کرو۔ سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے کہا: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے … … جب وہ آخری رکعت ہوتی جس میں نماز کا اختتام ہوتا تو اپنا بائیاں پاؤں (نیچے سے دائیں طرف) نکالتے اور اپنی سرین پر تورک کی حالت میں بیٹھ جاتے پھر سلام پھیرتے۔ (صحیح بخاری: ۸۲۸ابوداود: ۷۳۰، ۹۶۳، وابن ماجہ: ۸۶۲، والترمذی: ۳۰۴، والنسائی: ۲/ ۱۸۷) یہ حدیث أَبْوَابُ صِفَۃِ الصَّلاَۃِ (نماز کے طریقہ کے آداب) کے پہلے باب کے آخر میں گزر چکی ہے۔
(۲)سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو بائیں پاؤں کو ران اور پنڈلی کے درمیان میں کر لیتے اور داہنا پاؤں بچھا لیتے۔ (صحیح مسلم: ۵۷۹)
(۳) بَابُ مَاجَائَ فِیْ الصَّلاَۃِ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَقِبَ التَّشَہُّدِ الْاَخِیْرِ وَکَذَا آلِہٖ
آخری تشہد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر درود بھیجنے کا بیان
تنبیہ: قارئین سے گزارش ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درود کے مختلف الفاظ اور صیغے منقول ہیں، چونکہ عام آدمی کے لیے ان سب کا یاد کرنا مشکل ہے، اس لیے مختصر الفاظ والا کوئی ایک طریقہ بھییاد ہونا چاہیے، تاکہ جلدی کی صورت میں اس کا سہارا لے لیا جائے۔

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 1798 in Urdu