الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. قِرَاءَةُ السَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ الْجَهْرِيَّةِ وَالسِّرِّيَّةِ
جہری اور سری نماز میں سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھنا
حدیث نمبر: 2013
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ أَوْ قَالَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ فَقَرَأَ {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ فِيهَا، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ! مَا هَٰذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ فِيهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُهَا حَتَّى أَلْقَاهُ
سیدناابو رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ عشاء پڑھی، انہوں نے سورۂ انشقاق پڑھی اور اس میں سجدہ بھی کیا، میں نے کہا: اے ابو ہریرہ! یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں یہ سجدہ کیا تھا، لہٰذا ہمیشہ میں یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جا ملوں۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 766، 1078، ومسلم: 578، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7140 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7140»
وضاحت: فوائد: … سورۃ انشقاق مفصلات سورتوں میں سے ہے اور یہ واضح دلیل ہے کہ مفصلات سورتوں میں سجدے ہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 766
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2013 in Urdu