🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. قِرَاءَةُ السَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ الْجَهْرِيَّةِ وَالسِّرِّيَّةِ
جہری اور سری نماز میں سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2014
عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ، فَرَأَى أَصْحَابُهُ أَنَّهُ قَرَأَ تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ قَالَ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي مِجْلَزٍ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز کی پہلی رکعت میں سجدہ کیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کا خیال تھاکہ آپ نے سورۂ سجدہ کی تلاوت کی ہے۔ راویٔ حدیث سلیمان تیمی نے کہا: میں نے یہ حدیث ابو مجلز سے نہیں سنی۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2014]
تخریج الحدیث: «منقطع كما صرح سليمان بن طرخان التيمي۔ أخرجه ابوداود: 807، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5556 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5556»
وضاحت: فوائد: … بلا شک و شبہ اگر امام سرّی نمازمیں سجدۂ تلاوت پر مشتمل آیت کی تلاوت کرتا ہے تو وہ سجدۂ تلاوت کرے گا، رہا مسئلہ مقتدی تو امام کی اقتدا اور اتباع کے عام دلائل سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی امام کے ساتھ سجدہ کریں گے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

الحكم على الحديث:
منقطع كما صرح سليمان بن طرخان التيمي۔ أخرجه ابوداود: 807


Al-Fath al-Rabbani Hadith 2014 in Urdu