الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مَا رُوِيَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي صِفَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث¤جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رات کی نماز بیان کی گئی ہے
حدیث نمبر: 2144
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّي افْتَتَحَ الصَّلَاةَ بِرَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو اٹھ کر نماز پڑھتے تو ہلکی پھلکی دو رکعتوں سے اپنے قیام کا آغاز کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2144]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 767، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24017 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24518»
وضاحت: فوائد: … یہ دو رکعتیں قیام اللیل کی تمہید ہیں، ان سے نمازی قیام کے لیے مستعد اور نشیط ہو جاتا ہے، درج ذیل حدیث ِ مبارکہ میں اس انداز میں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے: سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّیْ بِاللَّیْلِ فَلْیَبْدَ أْ بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیَفَتَیْنِ۔)) جب تم میں سے کوئی آدمی رات کو نماز پڑھنے لگے تو وہ ہلکی پھلکی دو رکعتوں سے اپنے قیام کی ابتدا کرے۔ (مسلم: ۷۶۸)
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 767
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2144 in Urdu