الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْوِتْرِ بِخَمْسٍ
پانچ رکعت نمازِ وترکا بیان
حدیث نمبر: 2210
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً بِرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْفَجْرِ قَبْلَ الصُّبْحِ، إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ اللَّيْلِ، سِتٌّ مِنْهَا مَثْنَى مَثْنَى وَيُوْتِرُ بِخَمْسٍ لَا يَقْعُدُ فِيهِنَّ
۔ (دوسری سند) وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے، ان میں وہ دو سنتیں بھی شامل ہوتیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طلوعِ فجر کے بعد اور نمازِ فجر سے پہلے پڑھتے تھے، اس طرح رات کی کل گیارہ رکعتیں رہ گئیں، ان میں سے چھ رکعتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دو کر کے ادا کرتے اور پانچ وتر اس طرح ادا کرتے کہ (درمیانے تشہد کے لیے) بیٹھتے نہیں تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2210]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح- أخرجه ابوداود: 1359، وانظر الحديث بالطريق الاول، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26358 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26890»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح- أخرجه ابوداود: 1359
Al-Fath al-Rabbani Hadith 2210 in Urdu